مظفرآباد (آن لائن) آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد سے بہنے والے دو بڑے دریاﺅں میں پانی کی سطح اچانک ہی نچلی سطح پر پہنچ گئی دریائے نیلم اور دریائے جہلم نے نالوں کی شکل اختیار کر لی عوامی آبادی میں پانی کی شدید قلت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ اس وقت مظفرآباد سٹی میں عوام کی ضروریات کے لئے 150سے200کیوسک فٹ پانی کی اشد ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد سے بہنے والے دو بڑے دریا ، دریائے جہلم ،دریائے نیلم جس کے پانی کا بہاﺅ ہمیشہ 700سے800کیوسک فٹ پانی بہتا تھا اب وہ اچانک ہی 150سے 200کیوسک فٹ تک پہنچ گیا ہے جس کے باعث اس وقت مظفرآباد سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی کمی پہلے ہی سے زیادہ ہے جس کے بعد عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے بارشوں کے نہ ہونے کیوجہ سے قدرتی چشمے بھی سوکھ گئے ہیں جس کی وجہ سے دریائے نیلم، دریائے جہلم کے دو بڑے دریا اب نالوں کی شکل اختیار کر گئے۔ پانی بھارت نے روک لیا ہے یا پھر دریائے نیلم اور دریائے جہلم کا پانی بھی سوکھنا شروع ہوگیا ہے جوکہ سوالیہ نشان ہے؟ اگر آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں 30دن تک بارش یا برفباری نہ ہوئی تو دریاﺅں کے پانی میں مزید کمی واقع ہو سکتی ہے۔
آزاد کشمیر/ دریا