موہالی ٹیسٹ میں ایشون اور جدیجہ کی ذمہ دارانہ بیٹنگ

موہالی(سپورٹس ڈےسک ) تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے ہیں۔دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر روی چندر ایشون 57 اور رویندر جاڈیجہ 31 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔اس سے قبل انگلینڈ کی پوری ٹیم 283 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی تھی۔انگلینڈ کے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز 268 رنز آٹھ کھلاڑی آو¿ٹ سے دوبارہ شروع کیا تھا لیکن ان کی بقیہ دو وکٹیں سکور میں محض 15 رنز کے اضافے کے بعد گر گئیں۔انگلینڈ کی جانب سے جانی بیر سٹو نے چھ چوکوں کی مدد سے 89 اور جوز بٹلر نے پانچ چوکوں کی مدد سے 43 رنز کے نمایاں بیٹسمین رہے۔میزبان ٹیم کی جانب سے محمد شامی نے تین، رویندر جڈیجا، امیش یادو، جینت یادونے دو، دو جب کہ ایشون نے ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔انڈیا کی جانب سے مرلی وجے اور پارتھو پٹیل نے اننگز کا آغاز کیا اور اس کی پہلی وکٹ 39 کے مجموعی سکور پر گری جب مرلی وجے 12 رنز بنا کر سٹوکس کی گیند پر آو¿ٹ ہوئے۔دیگر بلے بازوں میں پٹیل 42، پچارا 51، کوہلی 62، کرن نائر چار اور ریہانے بغیر کوئی رن بنائے آو¿ٹ ہوئے۔پہلی اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 283 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی تھی۔ایک موقع پر انڈیا کی 156 کے مجموعی پر پانچ وکٹیں گر چکی تھیں تاہم بعد میں ایشون اور جڈیجہ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 67 رنز کی شراکت قائم کی۔انگلینڈکی جانب سے عادل رشید نے تین اور سٹوکس نے دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔

ای پیپر دی نیشن