پی ٹی آئی کی قیادت اپنی انا، ہٹ دھرمی کے باعث سیاسی تنہائی کا شکار ہو چکی: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آن لائن+اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے دلیرانہ اقدامات کئے ہیں ۔ جس کی وجہ سے دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ہماری حکومت نے دور رس اقتصادی اصلاحات کے ذریعے ملکی معیشت کو درست سمت میں ڈالا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی معیشت کا شمار اب دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشت میں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہاکہ گوادر پورٹ سے تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ایک اہم سنگ میل ہے گوادر پورٹ کی تعمیر سے پاکستان میں خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔ خصوصاً بلوچستان کی پسماندگی دور کرنے کے حوالے سے یہ منصوبہ ایک تاریخ ساز کردار ادا کرے گا ۔ گوادر پورٹ کے قافلے کی روانگی سے پاکستان کی تجارت میں نمایاں فروغ واقع ہو گا ۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ اس خطے کی تقدیر بدل دے گا یہ منصوبہ پاکستان کی آئندہ نسلوں کا منصوبہ ہے اس کو ہرگز متنازعہ نہیں بنانے دیں گے۔ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے اور آڑے وقت میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا بڑھ چڑھ کر ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری ادارے بہت مضبوط ہو رہے ہیں عام انتخابات 2018 میں ہوں گے پاکستان کے غیور عوام نے جمہوریت اور جمہوری اداروں کو کمزور کرنے والی شکست خوردہ سیاسی عناصر کو مسترد کر دیا ہے ۔ پی ٹی آئی کی قیادت اپنی انا، ہٹ دھرمی اور سیاسی ناپختگی کی وجہ سے سیاسی تنہائی کا شکار ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے منشور کے مطابق ہیلتھ کیئر پروگرام، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر اور تعلیمی شعبے پر خصوصی توجہ دی ہے۔ میٹروبس کا منصوبہ ایک انقلابی منصوبہ ہے۔ روزانہ لاکھوں لوگ میٹرو کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کا شور کرنے والے پہلے کے پی کے میں تبدیلی لائیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین دہشتگردی کے ذریعے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے اور آئے روز بلاجواز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کر کے خطے میں کشیدگی بڑھا رہا ہے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک نجی سکول کے فن فیئر کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد تعلیم کے شعبے میں بہتری لانا ہے تاکہ سرکاری سکولوں میں زیرتعلیم بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے بہتر اور مساوی مواقع اور سہولیات میسر آسکیں، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحات کے پروگرام کے تحت اسلام آباد کے 422سکولوں اور کالجوں میں نجی سکولوں کی انتظامیہ کی معاونت سے سرکاری سکولوں اور کالجوں میں جامع اصلاحات کا پروگرام شروع کیا گیا ہے، سرکاری سکولوں کے فزیکل انفراسٹرکچر، کوالٹی آف ایجوکیشن اور اساتذہ کی استعداد کار میں بہتری کیلئے ٹیچرز ٹرینگ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ سرکاری شعبہ کے سکولوں کے معیاری تعلیم میں بہتری کیلئے وزیر اعظم کے تعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت اساتذہ کی استعداد کار میں بہتری کیلئے ایڈوائزری کونسل کی مشاورت سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو بھی تعلیمی نظام کی بہتری کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ ترک سکول سسٹم کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاک ترک سکول سسٹم میں زیر تعلیم کوئی بچہ بھی متاثر نہیں ہوگا۔
مریم اورنگزیب

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...