موہالی (سپورٹس ڈیسک) بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے 6 وکٹوں پر 271 رنز بنا لئے،مزید 12 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔ انگلینڈ ٹیم پہلی اننگز میں 283 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی۔ جونی بیرسٹو نے سب سے زیادہ 89 رنز بنائے۔ محمد شامی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ اومیش یادیو، جیانت یادیو اور رویندرا جدیجہ نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔