راولپنڈی(نیوز رپورٹر )مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (ن)پنجاب کے جنرل سیکریٹری مقبول احمد خان اور سینئر صحافی ممتاز خان کی بڑی بہن طارق ضیا،خالد ضیاءاور نجم ضیا ءکی والدہ گزشتہ روزلاہور میں انتقال کرگئےں نماز جنازہ میں اہم سیاسی سماجی شخصیات و علاقہ کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی بعد ازاں مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں شاہ کمال قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔مرحومہ کی رسم قل ان کی رہائشگاہ 26/5 گلی نمبر 41مجاہد آباد ساہواڑی مغلپورہ میں ادا کی گئی۔سابق ایم این اے ملک شکیل اعوان،وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق مشیر ڈاکٹر اسد اشرف،گرین ٹاسک فورس کے چیئرمین ڈاکٹر جمال ناصر،مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری اطلاعات اکمل مزا،یوسی 46 کے چیئرمین راجہ مشتاق،یوسی 34 کے چیئرمین عامرالدین میر،وائس چیئرمین نوید شاہ،میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے لیبر رکن چوہدری خرم رزاق،یوتھ رکن فیضان شاہ،مسلم لیگی راہنما الیاس سبحانی،مرکزی الیکٹرک ٹریڈرز یونین کے صدر شیخ فیاض سمیت دیگر نے ممتاز خان اور مقبول خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور دعا کی ہے کہ خدا تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عاطا فرمائے۔