ملک میں فرقہ واریت پھیلانے والوں کا محاسبہ ناگزیر ہے: پیر اعجازہاشمی

Nov 28, 2016

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجا ز احمد ہاشمی نے نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جائنٹ چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات کی تعینات پر انہیں مبارکبا ددیتے ہوئے کہا ہے کہ سبکدوش ہونے والے جنرل راحیل شریف نے بہادری کی جو مثال دہشت گردی کے خاتمے میں قائم کی ہے، قوم پر امید ہے کہ یہ پالیسی جاری رہے گی اور ملک میں اس ناسور کامکمل خاتمہ ہوگا، فرقہ واریت پھیلانے والوں کامحاسبہ بھی ضروری ہے، سول ملٹری تعلقات میں بھی تواز ن رہے گا۔

مزیدخبریں