لاہور ( خصوصی نامہ نگار )تحر یک تحفظ حر مین الشرفین پاکستان کے امیرعلامہ زبیرا حمد ظہیر نے کہا کہ پوری قوم نئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کیساتھ کھڑی ہے'افواج پاکستان ملک کی آن اور شان ہے اسکی مضبوطی سے ہی ملک مضبوط ہوگی۔ وہ کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر مولانا عبد الخبیر آزاد 'مولانا عبد الحمید وٹو 'مولانا محمد یوسف پسروری 'مولانا عبد الستار نیازی 'مولانا محمد آصف ربانی 'مولانا عبد اللہ نثار اور پر وفیسر فیاض احمد سلفی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ زبیرا حمد ظہیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان نے دشمنوں کو نشانہ عبر ت بنایا ہے اور پاکستانی قوم جنرل راحیل شر یف کی ملک اور قوم کیلئے کی جانیوالی جد وجہد کو ہمیشہ یاد رکھے گی