نیوی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا، کیوی اوپنر جیت راول صرف دو رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، ٹوم لیتھم اور کین ولیم سن نے دوسری وکٹ کی شراکت میں چھیانوے رنز بنائے جس کے بعد ولیم سن عمران خان کی گینڈ پرآؤٹ ہوگئے.
نئے آنے والے کھلاڑی روز ٹیلر نے اوپنر ٹوم لیتھم سے مل کر سکور ایک سو انسٹھ پر پہنچا دیا تاہم ٹوم لیتھم اسی رنز بناکر وہاب ریاض کا شکار بن گئے.
دو سو انیس کے اسکور پر ہینری نیکولس عمران خان کی گیند پر واپس پویلین لوٹ گئے، نیوی لینڈ کی پانچویں وکٹ دو سو چون رنز پر گری جب کولن عمران خان کی گیند پر اظہر علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے.
اسکور میں انسٹھ رنز کے مزید اضافے کے بعد نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز تین سو تیرہ رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی، روز ٹیلر ایک سو دو رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے.
پہلی اننگز میں پچپن رنز کے برتری کیساتھ نیوی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے تین سو انہتر رنز کا ہدف دیا، چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے ایک رن بنا لیا ہے.
ہیملٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی گرفت مضبوط ہو گئی,پاکستان کو جیت کے لیے تین سو انہتر رنز درکار
Nov 28, 2016 | 14:55