تیری جفا کی حکایت بھی بیان ہو گی

مکرمی :سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف انکے برادر اصغر راجہ جاوید اشرف اور پی پی راولپنڈی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل خرم پرویز راجہ پچھلے چار سال سے عوام سے رابطے میں ہیں دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں ان کے حق میں تحصیل بھر میں بننے والی فضا اور بڑھتی ہوئی مقبولیت سے 100% ظاہر ہو رہا ہے خطہ پوٹھوہار کے لوگ آمدہ الیکشن میں راجہ پرویز اشرف اور خرم پرویز راجہ کوسے بھاری اکثریت میں کامیاب کرائیں گے ۔بلا شبہ راجہ پرویز اشرف نے سابق دور میں بطور وفاقی وزیر اور پھر وزیر اعظم کے طور پر تحصیل بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے۔ بے شمار نوجوانوں کو ملازمتیں، سینکڑوں لوگوں کی مختلف محکموں میں باعزت بحالی، سوئی گیس جیسے منصوبے مہنگے منصوبوں کی تکمیل گوجر خان میں پاسپورٹ آفس شرقی گوجر خان کے لئے انڈر پاس کا تحفہ ان منصوبوں کی تکمیل کے باوجود شکست کی مختلف وجوہات میں ایک وجہ یہ بھی تھی راجہ پرویز اشرف اپنی بھاری ذمہ داریوں کی وجہ سے خود عوام سے صحیح معنوں میں رابطے میں نہ رہ سکے پھر تحصیل بھر کے بے شمار علاقوں میں وہاں کی مقامی قیادت ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے صحیح طور پر انصاف نہ کر سکی طویل عرصے سے جاری مہم سے ثابت ہو رہا کہ ان کو اپنی ان غلطیوں کا احساس ہو گیا ہے بلکہ شاید ان کو یہ بھی پتہ چل گیا ہو گا کہ 2013کے الیکشن میں ان کو کھڑپینچوں نے سبز باغ دکھا کر مروا دیا اب جب کہ چاہے شرقی گوجر خان ہو یا غربی گوجر خان آئے دن تینوں رہنماء عوام میں کسی نہ کسی جگہ موجود ہوتے ہیں حالانکہ نہ تو الیکشن کا شیڈول جاری ہوا ہے اور نہ انتخابی مہم کا آغاز لیکن ہر جگہ ہر مقام پر لوگوں کی طرف سے ان کا والہانہ استقبال خود بخود یہ ثابت کر رہا ہے کہ 2018میں انشاء اللہ جیت راجہ پرویز اشرف کی ہو گی ایک اور سچائی یہ بھی عوام نے منتخب رکن کے چار سالہ اقتدار کے دور کو دیکھ لیا ہے ۔ کیا یہ ہر آنکھ نہیں دیکھ رہی بلدیاتی اداروں کو وجود میں آئے کئی ماہ گزر چکے ہیں لیکن پنجاب حکومت ضلعی چیئرمین اور وائس چیئرمین کا الیکشن نہیں کروا سکی۔ یہ نہ صرف تحصیل گوجر خان بلکہ باقی تینوں تحصیلوں سے بھی سراسر ناانصافی ہے ۔ اہل گوجر خان سے صرف ایک بات کرتا ہوں جو عوامی نمائندہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے منظور شدہ منصوبوں کو پایہ تکمیل تک نہ پہنچاسکا وہ نئے منصوبوں کی منظوری کیا لیتا۔ امید ہے انشااللہ 2018کے سورج راجہ پرویز اشرف کے انتخابات میں فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گا 

یہ عہد وہ ہے کہ میری وفا کے قصوں میں …تیری جفا کی حکایت بھی بیان ہو گی
(راجہ احسان الحق گوجر خان 0300-5261181)

ای پیپر دی نیشن