کیا کوئی خاتون برطانیہ کی وزیر اعظم رہی ہیں باکسر عامر خان کے سوال کا سوشل میڈیا پر مذاق

لندن (بی بی سی) برطانوی تفریحی ریئلٹی پروگرام 'آئی ایم اے سیلیبریٹی، گیٹ می آؤٹ آف ہئیر' کے اتوار کو ہونے والی قسط میں کچھ سیاسی رنگ نظر آیا لیکن معروف باکسر عامر خان نے بعد میں سوچا ہوگا کے کاش ایسا نہ ہوا ہوتا۔ عامرخان کو سوشل میڈیا پر کافی طنز اور اپنی کم علمی پر مذاق کا سامنا کرنا پڑا جب انھوں نے پروگرام میں اپنے ساتھی سے پوچھا کہ کیا کوئی خاتون آج تک برطانیہ کی وزیر اعظم بنی ہے یا نہیں۔ جب انہیں بتایا گیا کہ موجودہ وزیر اعظم ایک خاتون تھریسامے ہیں تو انہوں نے کہا 'کسی کو بتانا مت۔' اسی پروگرام میں انھیں اپنی غلطی کا اندازہ ہو گیا اور انھیں مارگریٹ تھیچر کا نام یاد آگیا جو برطانیہ کی 11 سال تک وزیر اعظم رہی ہیں۔ لیکن اس کے باوجود سوشل میڈیا والوں نے انھیں نہیں چھوڑا اور ٹوئٹر پر ان کا کافی مذاق اڑایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...