لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی ’’سموگ‘‘ پھر خطرناک حد تک بڑھ گئی۔ دہلی حکومت نے پھر شہریوں کو وارننگ جاری کردی جس میں انہیں بلاضرورت اشیا جلانے، سگریٹ پینے اور گھر سے نکلنے سے منع کیا گیا ہے۔بھارتی طبی ماہرین کی تازہ ترین جائزہ رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں فضائی آلودگی ہر طرح کے فرد خاص کر بچوں کی صحت کو بری طرح متاثر کررہی ہے۔ سنٹر فار سائنس اینڈ انوائرمنٹ کے ماہرین کے مطابق ہر تیسرے بچے کا ایک پھیپھڑا آلودگی کے اثر سے مکمل نشوونما نہ ہونے پر قدرے سکڑا ہوا پایا گیا ہے۔ 2016 کے دوران 3 کروڑ 50 لاکھ بھارتی باشندے دمے کا شکار پائے گئے۔
نئی دہلی میں فضائی آلودگی پھر خطرناک حد تک بڑھ گئی، وارننگ جاری بچوں کے پھیپھڑے سکڑنے لگے
Nov 28, 2017