کراچی (کرائم رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ڈی ایچ اے میں نادرا میگا سینٹر پر چھاپہ مارکر 4 افسروں کو گرفتار کرلیا۔ چھاپے میں غیر ملکیوں کو جاری کیے جانے والے شناختی کارڈز بھی قبضے میں لئے گئے ہیں۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے پیر کو ڈی ایچ اے میں واقع نادرا میگا سینٹر پر چھاپہ مارا جس کے دوران غیر ملکیوں کو جاری کیے جانے والے شناختی کارڈز قبضے میں لیتے ہوئے 4 افسروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے 3 ایجنٹس کو بھی اپنی حراست میں لیا ہے۔
کراچی: ایف آئی اے کا نادرا میگا سینٹر پر چھاپہ، 4 افسرگرفتار، غیرملکیوں کو جاری شناختی کارڈ قبضے میں لے لئے
Nov 28, 2017