اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے 4.24ارب روپے کی لاگت سے ڈیرہ غازی خان نادرن بائی پاس منصوبے کی منظوری دے دی، 18کلو میٹر طویل چاررویہ بائی پاس 18ماہ میں مکمل ہوگا، منصوبے میں ٹریفک جام اور حادثات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔پیر کو چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی سربراہی میں ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں 4.24ارب روپے کی لاگت سے ڈیرہ غازی خان نادرن بائی پاس منصوبے کی منظوری کرتے ہوئے کہا کہ 18کلو میٹر طویل چار رویہ بائی پاس اٹھارہ ماہ میں مکمل ہوگا، 4بڑے پل ڈی جی خان کشمور ریلوے کراسنگ فلاحی اوور منصوبے کا حصہ اور بائی پاس ڈیرہ غازی خان میں ٹریفک جام اور حادثات کی روک تھام میں معاون ہوگا۔