اسلام آباد(اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 2 کھرب 79 ارب 41 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے مجموعی طور پر 10 کھرب ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ اور ہنرمند پروگرام کے لئے 9 ارب 19 کروڑ، عارضی طورپر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے 36 ارب 46 کروڑ، ایرا کے لئے ایک ارب 80 کروڑ، پائیدار ترقیاتی اہداف کے لئے 30 ارب، سیفران فاٹا کے لئے 9 ارب 84 کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 6 ارب 16 کروڑ، اے جے کے بلاک کے لئے 8 ارب 22 کروڑ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لئے 96 ارب 90 کروڑ، واپڈا پاور سیکٹر 16 ارب 29 کروڑ، پانی و بجلی ڈویژن کے لئے 10 ارب 40 کروڑ، سپارکو کے لئے ایک ارب، سائنس ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لئے 30 کروڑ 45 لاکھ، ریونیو ڈویژن کے لئے 23 کروڑ، ریلویز ڈویژن کے لئے 9 ارب 38 کروڑ، پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کے لئے 88 کروڑ 77 لاکھ، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات ڈویژن کے لئے ایک ارب 58 کروڑ، پٹرولیم و قدرتی وسائل کے لئے3 ارب 14 کروڑ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے 3 ارب 8کروڑ، ملک میں صحت کی سہولات بہتر بنانے کے لئے 2 ارب 13کروڑ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لئے 32 کروڑ27 لاکھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 10ارب 62کروڑ، داخلہ ڈویژن کے لئے 4 ارب73کروڑ، فنانس ڈویژن کے لئے 2ارب26کروڑ78 لاکھ، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے 62کروڑ31 لاکھ، کیڈ ڈویژن کے لئے1 ارب 90کروڑ، کامرس ڈویژن کے لئے 24کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے 32کروڑ 60 لاکھ، ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لئے 2ارب 28 کروڑ47 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن ایک خاص طریقہ کار کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کو فنڈز جاری کررہاہے۔