ممبئی میں مہاراشٹر نونرمان سینا کے غنڈوں کو لینے کے دینے پڑگئے دکانداروں نے ملکر 6 کو پیٹ ڈالا

Nov 28, 2017

لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں جہاں انتہاپسند ہندو تنظیم شیوسینا اور راج ٹھاکرے کی مہاراشٹر نونرمان سینا ایم این ایس کی غنڈہ گردی کا راج ہے۔ ایم این ایس کے غنڈوں کو لینے کے دینے پڑگئے۔ وکھرولی علاقے میں ایم این ایس کے 2 درجن سے زائد غنڈوں نے دکانوں کے بورڈ مراٹھی زبان میں لکھنے کا حکم نہ ماننے پر کئی دکانوں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی، 8 دکانداروں کو مار مار کر شدید زخمی کردیا۔ اگلے روز 200 سے زائد دکاندار اکٹھے ہوگئے اور ایم این ایس کے غنڈوں پر حملہ کرکے 6 کو شدید زخمی کردیا۔ ایم این ایس اور اس کا سربراہ راج ٹھاکرے اس ردعمل پر بوکھلا کر رہ گیا۔

مزیدخبریں