شرجیل میمن کوریڑھ کی ہڈی کے آپریشن کامشورہ

Nov 28, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن ریڑھ کی ہڈی اور جگر کے انفیکشن میں مبتلا پائے گئے ہیں جس پر معالج نے آپریشن کا مشورہ دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے اسیر رہنما کمر درد کے باعث جناح اسپتال میں داخل ہیں جہاں ماہر معالجین کی زیرِ نگرانی ان کا علاج جاری ہے اور بیماری کی جانچ پڑتال کے لیے چند اہم ٹیسٹ بھی لیے گئے ہیں۔شرجیل میمن کے ڈاکٹرز کے مطابق ان کے ایم آرآئی، ای سی جی اور ای ای جی سمیت دیگر ٹیسٹ کیے گئے ہیں جب کہ ایم آر آئی میں ریڑھ کی ہڈی میں پیچیدگی کی تشخیص ہوئی ۔

شرجیل میمن

مزیدخبریں