کراچی (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی میر دوستین خان ڈومکی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے این ٹی ایس میں کرپشن‘ منی لانڈرنگ‘ کامسیٹ میں کرپشن ‘بد انتظامی اور پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل بے قاعدہ تقرری کے علاوہ ذرائع ابلاغ میںان کی جانب سے دبائو کے باعث عہدہ چھوڑنے کی افواہوں اور عہدے پر فائز رہنے کے باوجود اختیارات نہ ہونے اور کرپشن روکنے میں قاصر ہونے کی وجہ سے فوری مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے وزیراعظم کو اپنا استعفیٰ ارسال کر دیا ہے جس میں انہوں نے عہدہ چھوڑنے کی وجوہات بیان کی ہیں۔
میر دوستین مستعفی