فتح جنگ (نامہ نگار ) پی ٹی آئی رہنماء سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے قانون میں تبدیلی کے خلاف احتجاجی تحریک کے نہتے شرکاء کے خلاف کاروائی شرمناک حکومتی اقدام ہے ذاتی اقتدار کو طوالت دینے کیلئے حکمرانوں کے عزائم بھی کھل کر قوم کے سامنے آگئے وزیر قانون کو استعفی ٰ نہ دلوانے کی ضد اورنام نہاد اصولی موقف رکھنے والے حکمران عوامی طاقت کے سامنے ایسے ڈھیر ہوئے کہ ماسوائے شرمندگی اور ذلت کے حکمرانوں کے نامہ اعمال میں کچھ بھی شامل نہ ہوسکا ان خیالات کااظہار انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب سے نوائے وقت سے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ جو اقدامات قوم کو شدید ترین اذیت ناک صورتحال سے دوچار کرنے کے بعد اٹھایا گیا کیا ہی اچھا ہو تا کہ ختم نبوت کے تحفظ کے معاملہ میں دھرنا دینے والوں کے مطالبات جو کہ جائز تھے ابتدا ء میں ہی منظور کرلیا جاتا انہوں نے کہا کہ قوم کو ہیجانی کیفیت میں مبتلا کرنے کا ذریعہ بننے والے حکومتی ذمہ داروں کو بے نقاب کیا جا ئے اور بے گناہ افراد کی ہلاکتوں اور کروڑوں اربوں روپے کے نقصان کا ذمہ دار ٹھہرا کر انکے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے میجر طاہر صادق نے ختم نبوت کے تحفظ کیلئے دھرنا دینے والے دلیر بہادر اور سرفروش قیادت کو دل کی گہرایوں سے خراج تحسین پیش کیا کہ جنکے مضبوط اور دوٹوک موقف کی استقامت سے حکومت کو وزیر قانون سے استعفی ٰ لینے پر مجبور ہونا پڑا ۔
ذاتی اقتدار کو طوالت دینے کیلئے حکمرانوں کے عزائم نا پا ک ہیں
Nov 28, 2017