.جسٹس منصور کی انگلینڈ اینڈ ویلز کے لارڈ چیف جسٹس سے ملاقات

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منصور علی شاہ نے انگلینڈ اینڈ ویلز کے لارڈ چیف جسٹس لارڈ آف برنیٹ سے ملاقات کی۔ دونوں عدالتی سربراہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے انہیں پنجاب کی عدلیہ میں جاری اصلاحات کے حوالے سے بتایا۔ چیف ججز نے پنجاب اور انگلینڈ کی عوام کیلئے انصاف کی معیاری فراہمی کیلئے رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ جسٹس منصور نے لارڈ چیف جسٹس کو پنجاب کے عدالتی وفد کے دورہ برطانیہ کی اہمیت کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عدالتی وفد کے دورہ برطانیہ سے پنجاب کی عدلیہ میں مزید اصلاحات لانے میں مدد ملے گی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے انگلینڈ اینڈ ویلز کے لارڈ چیف جسٹس کو سونیئر بھی پیش کیا۔ ملاقات میں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن حسن بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن