واہ کینٹ (نیوز ڈیسک) چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی سردار سلطان نے گزشتہ روز واہ کینٹ کے علاقہ واہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کا دورہ کیا۔ سردار سلطان نے سید اعجاز حسین شاہ کے ڈیرے پر اہل علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے۔ اس موقع پر چوہدری منور حسین اور اعجاز شاہ نے سردار سلطان نے بتایا کہ واہ سٹلائیٹ ٹاؤن کے لئے فلٹریشن پلانٹ کی منظوری‘ مسجد کے ساتھ ملحقہ نالہ پر دیوار کی تعمیر اور دو گلیوں کی پختگی کی جائے گی۔ بعدازاں چوہدری منور حسین نے مسائل کے حوالے سے سردار سلطان سے تفصیلی گفتگو بھی کی۔ اس موقع پر علاقہ کے عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ معززین علاقہ نے بتایا کہ سیوریج کے نظام کی درستگی اور گلیوں کی پختگی کے لئے فنڈ دیئے جائیں جس پر سردار سلطان نے بتایا کہ یہ تمام مسائل جلد از جلد حل کئے جائیں گے۔
سردار سلطان کا واہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کا دورہ
Nov 28, 2017