راولپنڈی(نیوزرپورٹر)انسداد منشیات راولپنڈی کی خصو صی عدالت کے جج راجہ پرویز اختر نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت وکلا ہڑتال کے باعث 4 دسمبر تک ملتوی کردی ۔پیر کو کیس کی سماعت شروع ہوئی تو حنیف عباسی سمیت تمام ملزمان حاضر تھے مگر ہڑتال کے باعث وکلا پیش نہیں ہوئے جس پر کیس کیسماعت نہیں ہو سکی عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت مزید کاروائی کیلئے چار دسمبر تک ملتوی کردی۔