ناگپور(آئی این پی )بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو اننگز اور239رنز سے بدترین شکست دیکر 3میچوںکی سیریز میں1-0کی برتری حاصل کرلی۔بھارت کی پہلی اننگز میں405رنز کی برتری کے بعد سری لنکن ٹیم اپنی دوسری اننگز میں166رنز پر آئوٹ ہوگئی۔سری لنکا کی جانب سے کپتان دنیش چندیمل61رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون نے4،اشانت شرما،رویندرا جدیجہ اور امیش یادیو نے2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو میچ میں213رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ2دسمبر سے کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو ناگپور میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز ایک وکٹ کے نقصان پر 21رنز اننگز کا آغاز کیا تو کوئی بھی سری لنکن بلے باز بھارتی باولرز کا جم کر سامنا نہ کر سکا اور وقفے وقفے سے سری لنکا کی وکٹیں گرتی رہیں اور پوری سر ی لنکن ٹیم166رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ سری لنکا کی جانب سے کپتان دنیش چندیمل61رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ دیگر بلے بازوں میں لکمل31، تھرمانے23،کارونا رتنے18، شانکا17 اورمیتھیوز 10رنز بنا سکے۔ بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون نے4، اشانت شرما،رویندرا جدیجہ اور امیش یادیو نے2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو میچ میں213رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ2دسمبر سے کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں205رنز بنا سکی تھی جس کے جواب میں بھارت نے 6وکٹوں کے نقصان پر 610رنز پر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔
ناگپور ٹیسٹ کا یکطرفہ فیصلہ ، سری لنکا کو تاریخ کی سب سے بڑی شکست
Nov 28, 2017