صوبہ ہزارہ کیلئے تمام پارلیمانی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائیگا‘ سردار یوسف

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) چیئرمین صوبہ ہزارہ اور منتخب اراکین پارلیمنٹ نے کہا کہ ہزارہ صوبہ کے قیام کے لیے قومی پارلیمانی لیڈروں سمیت اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔ ہزارہ صوبہ کا مطالبہ ایک کروڑ عوام کا حق ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ صوبہ ہزارہ تحریک کے کوآرڈینیٹر حافظ سجاد قمر نے بتایا کہ صوبہ ہزارہ تحریک کا اعلی سطح اجلاس چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک اور وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی‘ ایم این اے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر‘ بابر نواز اور سرزمین جان نے شرکت کی ۔ چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف اور اراکین کا کہنا تھا کہ صوبہ ہزارہ کا مطالبہ آئینی اور قانونی ہے اور اس مقصد کے لیے ہزارہ کے عوام نے قربانیاں بھی دیں۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ اس ضمن میں انہوں نے قائد مسلم لیگ میاں محمد نوازشریف سے بھی بات کی ہے قومی سطح پر سینیٹ اور قومی اسمبلی میں تمام پارلیمانی لیڈر سے ملاقاتیں بھی کی جائیں گی۔ چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ تحریک میں تمام جماعتیں شامل ہیں ہر جماعت اپنے لیڈر سے ٹائم لے کر مشترکہ ملاقات کا حصہ بنے گی۔ سردار یوسف نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ایک مسئلہ ہے کہ جس پر تمام جماعتیں منتفق ہیں ان شاء اللہ اس کا بہتر حل نکلے گا یہ خالصتاً عوام کا مسئلہ ہے ہم مسئلہ کو قطعاً پوائنٹ سکورنگ کی نذر نہیں کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...