خارجہ پالیسی بنانیوالے ماضی کے اقدامات سے سبق سیکھیں، ناصر عباس جعفری

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سعودی عرب میں 39ملکی اتحاد کے اجلاس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں پاکستان کا شامل ہونا ملک کو ایک اور دلدل میں دھکیلنے کی سازش کا حصہ ہے،اس عمل سے ریاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ملک میں خارجہ پالیسی بنانے والے ماضی کے اقدامات سے سبق سیکھیں،قوم تا حال افغان وار کا قرض اتار رہی ہے،ملک کے سیاسی مذہبی جماعتیں اس متنازعہ اتحاد سے پاکستان کو باہر نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ای پیپر دی نیشن