سنی تحریک کی اپیل پرکارکنوں کے قتل کیخلاف تین روزہ سوگ منایا گیا

Nov 28, 2017

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دھرنے میں شہید ہونے والے کارکنان کا خون رائیگاں جانے نہیں دینگے ،حکمرانوں کی منفی پالیسیوں اور ضد نے ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل دیا تھا ،پاک فوج کی مداخلت نے مطالبات کو تسلیم کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ،جمہوریت کے دعویداروں نے میڈیا کا گلہ دبایا جبکہ آرمی چیف نے فوری میڈیا پر پابند ی ختم کرائی ،پاک فوج کا کردار دہشتگردی ملکی سلامتی اور عوام سے روبط مثالی ہیں ،دھرنے میں شہید ہونے والے کارکنان کا مقدمہ موجودہ حکمرانوں پر درج کیا جائے ،اسلام آباد ہائی کورٹ شہید ہونیوالے کارکنوں عاشقان رسول کو انصاف فراہم کرنے کیلئے حکمرانوں کو طلب کرئے،تحریک ختم نبوت کے احتجاج میں حصہ لینے پر تاجر برادری ،وکلابرادی کے شکر گزار ہیں،تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے مطالبات پر من وعن فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ، حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے فوج نے معاہدے میںحکومت کی مدد کی ،سنی تحریک آئندہ انتخابا ت میں ختم نبوت کی مخالف مسلم لیگ نواز کے خلاف ملک بھر میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی ، مذاکرات کامیاب ہونے پرقوم اور دھرنے کے شرکاء کومبارکباد پیش کرتے ہیں حکومت اور سیاسی جماعتوں کو سمجھنا چاہئے کہ ختم نبوت مسئلہ پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ،حکومت نے اگر معاہدہ پر عملدرآمد نہ کیا تو اس سے بڑا احتجاج ہو گا ،عوام کی سوچ ومنشاء اور مذہبی معاملات کے خلاف منفی پالیسیوںپر نواز لیگ کو سمجھ آچکی ہو گی ، طاقت کے استعمال سے ہمارے کارکنان کو دبا یانہیں جا سکتا ،پاک فوج نے اپنی ذمہ داری پوری کی ،حکومت اپنی نا اہلی کے گناہوں کا بوجھ عدلیہ اور فوج پر نہ ڈالے ،ان خیالات کااظہارسر براہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے گزشتہ روز راولپنڈی میں پنجاب کے عہدیداران کے اہم مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ انتخابی اصلاحات حلف نامہ تبدیلی ،وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کو اس مسئلہ سے بری ذمہ قرار نہیں دیا جا سکتا ۔فیض آباد دھرنا ختم ہوا ہے تحفظ ختم نبوت تحریک ختم نہیں ہوئی ،سازشی عناصر کو گھر پہنچانے تک احتجاج جاری رہے گا، ؑعقیدہ ختم نبوت پر کسی بھی طرح کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا،قادیانیوں کی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے،چندا قلعہ چوک میںرہنمائوں کی پریس کانفرنس تاجر برادری کا شکریہ بھی ادا کیا ،دھرنا موقوف کر دیا گیا،وفاقی وزیر داخلہ آپریشن کی ذمہ داری سے اب فرار اختیار نہ کریں ،نارووال میں ان کے مقابلہ میں امیدوار کھڑا کریں گے،تاجروں،وکلاء برادری اور دینی سیاسی جماعتوں کے شکرگزار ہیں کہ جنہوں نے اپنی دینی ،ملی اور قومی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے اس اہم دینی مسئلہ میں اپنی ذمہ داری کو پورا کیا ،حکومت کو سانحہ فیض آباد چوک کے شہدا ء اور زخمیوں کو معاوضہ ادا کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں