نمک پراسس کرنیوالی کمپنیوں کو لازمی فور ٹیفکیشن کیلئے 15 فروری کی ڈیڈ لائن جاری

لاہور(کامرس رپورٹر)کیمیکل ملے ملاوٹ زدہ، آیوڈین شامل کئے بغیر نمک کی فروخت کرنے والی کمپنیوں کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف حتمی ڈیڈ لائن جاری کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے 15فروری کی ڈیڈ لائن طے کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورلاامین مینگل نے نمک بنانے والی کمپنیوں کے مالکان سے ملاقات میں اصلاح کے لیے مناسب وقت دیتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں کو تمام فیکٹریوں کا وزٹ کر کے اصلاحات کی مکمل فہرست تیار کر کے کمپنیوں کے حوالے کرنے اور ان پر مکمل عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی تھی۔سروے مکمل ہونے کے بعد اب تمام 15فروری کی ڈیڈ لائن جاری کی گئی ہے اورنمک پروسیسر کمپنیوںکوڈیڈ لائن کے ختم ہونے سے پہلے نمک میں آیوڈین اور ضروری اجزاء شامل کرنے کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ گھی اور آتے کی لازمی فورٹیفیکیشن کے ساتھ نمک کی میں بھی آئیوڈین اور دیگر اجزاء کی شمولیت لازمی قرار دی گئی ہے۔ غذائی اجزاء کی کمی کا مقابلہ فورٹیفیکیشن سے ہی ممکن ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...