زیتون کے کاشتکاروں کو 6 لاکھ سے زائد پودوں کی مفت فراہمی

لاہور(کامرس رپورٹر) وادی زیتون کے کاشتکاروں کو پانچ سالہ منصوبے کے تحت دوبرس میں چھ لاکھ سے زائد پودوں کی مفت فراہمی کردی گئی ہے ،زیتون کے پودے لگانے کے منصوبے کی کل لاگت2ارب79کروڑ روپے ہے ،حکومت پنجاب تیل دار اجناس کی کاشت کو فروغ دے کر قیمتی زر مبادلہ بچانے کے منصوبے پر عمل کررہی ہے ،پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود ہر سال خوردنی تیل کی درآمد پر تقریباً270ارب روپے کا قیمتی زرمبادلہ خرچ کرتا ہے۔اس وقت پاکستان ضروریات کا صرف33فیصد خوردنی تیل خود پیدا کر تا ہے جبکہ67فیصد ہمیں درآمد کرنا پڑتا ہے۔ان حقائق کے پیش نظر ملک میں تیلدار اجناس کی کاشت کا فروغ وقت کی ضرورت ہے جس کی فروغ کے لئے اقدمات کئے جارہے ہیں۔ ملکی خوردنی تیل کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے محکمہ زراعت نے خادم پنجاب کسان پیکج کے تحت خصوصی مہم ’’گندم ضرورت کیلئے۔۔ کینولہ منافع کیلئے‘‘ کا آغاز کیاہے، حکومت پنجاب کی طرف سے سورج مکھی کی منافع بخش کاشت کے فروغ کیلئے کاشتکاروں کو 5 ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...