بھارت: مریض کے پیٹ سے سکے اور سوئیاں برآمد

مدھیہ پردیش( نیٹ نیوز) بھارت میں ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے ایک شخص کے پیٹ سے 263سکے، سوئیاں، شیونگ بلیڈز اور شیشے کے ٹکڑے نکال لئے۔ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 32سالہ محمد مقصود کو پیٹ میں درد کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا ، ایکسرے اور مختلف ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹروں کو پیٹ کے درد کی وجہ ملی، جس کے بعد آپریشن کر کے اس کے پیٹ سے 5کلو گرام کے لوہے کی اشیاء نکالی گئیں۔ ان اشیاء میں 10سے 12شیونگ بلیڈز، 4بڑی سوئیاں، چین،263سکے اور کانچ کے ٹکڑے شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن