لاہور (پ ر) انجمن حمایتِ اسلام کے زیرانتظام دارالشفقت زنانہ راجگڑھ میں مقیم بچی ثنا بوٹا کی شادی گذشتہ روز بخیر و خوبی سرانجام پائی۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل میاں محمد منیر نے کہا کہ انجمن حمایتِ اسلام 134 سال سے یتامیٰ کی کفالت اور تعلیم و تربیت کے فرائض انجام دے رہی ہے۔ آج ہم اپنی 124ویں بچی کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کر کے رخصت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر خواجہ مشتاق احمد، رکن دارالشفقت کمیٹی میاں محمد سعید ڈیرے والے، چیئرپرسن دارالشفقت کمیٹی نگہت حسن شاہ، سیکرٹری بیگم نسرین زبیر، رکن پروین گل اور سپرنٹنڈنٹ افشاں تبسم بھی موجود تھے۔ دارالشفقت براے خواتین راجگڑھ کی جانب سے باراتیوں کو پرتکلف کھانا پیش کیا گیا اور دلھن کو رسومات کی ادائی کے ساتھ ساتھ خطیر جہیز بھی دیا گیا۔