سائنس دانوں کا روبوٹس کے لیے مصنوعی عضلات کی تیاری کا دعویٰ

سائنس دانوں نے دعوی کیا ہے کہ روبوٹس جلد مصنوعی عضلات کے حامل ہوجائیں گے جس کی وجہ سے ان کی طاقت میں کئی گنا اضافہ ہوجائے گا۔سائنس دانوں نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے روبوٹس کے لیے ایسے مصنوعی عضلات تیار کرلیے ہیں جو نہ صرف کم قیمت ہوں گے بلکہ ان کی مدد سے روبوٹس اپنے وزن سے ہزار گنا زیادہ بھاری چیزیں اٹھاسکیں گے ۔اس سے قبل لوہے کے ڈھانچے کی وجہ سے ربورٹس کی نقل و حرکت میں روانی نظر نہیں آتی تھی مگر مصنوعی عضلات کی بدولت نہ صرف ان کی حرکات و سکنات میں بہتری آئے گی بلکہ انہیں بے انتہا طاقت بھی حاصل ہوجائے گی ۔

ای پیپر دی نیشن