پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام چیمپئن شپ لودھراں نے جیت لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام سیونز رگبی چیمپئن شپ لودھراں نے جیت لی، مظفر گڑھ کو28-0 سے شکست ، انڈر 16 بوائز چیمپئن شپ فورٹ عباس نے جبکہ گرلز انڈر 18 چیمپئن شپ کراچی نے جیت لی۔ مینز سیونز ٹورنامنٹ کا فائنل لودھراں اور مظفر گڑھ کی ٹیموں کے درمیان ہوا جو لودھراں نے 28-0 سے جیت لیا۔ انڈر 18 گرلز چیمپئن شپ کے فائنل میں کراچی نے فورٹ عباس کی ٹیم کو 5-0 سے شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی۔ انڈر 16 بوائز چیمپئن شپ کے فائنل میں فورٹ عباس نے لودھراں کی ٹیم کو 15-5 سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...