لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ یاسر شاہ نے بہترین بائولنگ ‘ بابر ‘ حارث اور اظہر علی نے بہترین اننگز کھیلی جتنی کرکٹ کھیلی اس عرصے میں اتنی بہترین بولنگ کبھی نہیں دیکھی۔ابوظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم نے پلان بنایا تھا کہ پہلے کو غلطیاں کی ہیں وہ نہیں دہرائیں گے بابر‘ حارث او ر اظہار نے بہترین اننگز کھیلی یاسر شاہ نے بہترین بائولنگ کی میں نے جتنے عرصے کرکٹ کھیلی ہے اس عرصے میں اتنی بہترین بائولنگ کبھی نہیں دیکھی۔ یاسر شاہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔میچ کے ہیرو لیگ سپنر یاسر شاہ نے کہا کہ گگلی پر کوشش کررہا ہوں اس ورائٹی سے وکٹیں بھی ملی ہیں ابوظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے یاسر شاہ نے کہا کہ گگلی پر کوشش کررہے ہین اس ورائٹی سے انہیں وکٹیں بھی ملی ہیں وہ جو پلان سوچ کر آئے تھے اس پر انہیں کامیابی ملی ہے۔
جتنے عرصے کرکٹ کھیلی اتنی بہترین بائولنگ کبھی نہیں دیکھی:سرفرا ز احمد
Nov 28, 2018