کراچی (این این آئی) ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محمد وجاہت انتقال کر گئے، وہ سرطان کے مرض میں مبتلا تھے۔ ایم کیو ایم کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ان کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مطا بق ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محمد وجاہت سرطان کے باعث انتقال کر گئے۔