عمران فاروق قتل کیس‘ ایف آئی اے نے شواہد جمع کرنے کیلئے عدالت سے وقت مانگ لیا

اسلام آباد (نامہ نگار) ایف آئی اے نے عمران فاروق قتل کیس میں ملزمان کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے کے لئے انسداد دہشت گردی عدالت سے وقت مانگ لیاہے۔ منگل کو انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران فاروق قتل کیس کی سماعت جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔ ملزمان کے خلاف لندن سے شواہد اکٹھے کرنے کے فیصلے کے معاملے میں ایف آئی اے نے لندن سے شواہد اکٹھے کرنے کے لئے عدالت سے وقت مانگ لیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لندن سے شواہد حاصل کرنے کے لئے تین ماہ کا وقت دیا جائے۔ عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر ملزمان کے وکلاء کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے 30 نومبر کو درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...