کیمبرا (نیٹ نیوز) کہتے ہیں نیند تو سولی پر بھی آجاتی ہے لیکن آسٹریلیا میں چارٹر طیارے کا پائلٹ دوران پرواز کاک پٹ میں سوگیا، جس کے نتیجے میں فلائٹ اپنی منزل سے تقریباً پچاس کلو میٹر دور آگے نکل گئی۔ پائلٹ سو گیا، طیارہ منزل سے 50کلومیٹر آگے نکل گیا۔ حکام کے مطابق ورٹیکس ایئر کا طیارہ ڈیونپورٹ، تسمانیہ سے کنگ آئی لینڈ جارہا تھا کہ پائلٹ کی آنکھ لگ گئی، پرواز کو اْس وقت یوٹرن لینا پڑا جب طیارہ لینڈنگ کے مقام سے 46کلو میٹر دور جاچکا تھا۔ آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار تمام 9 مسافر محفوظ رہے لیکن اس کے باوجود واقعے کو ’سنجیدگی‘ سے لیا جارہا ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران پائلٹ کا انٹرویو اور آپریشنل پروسیجر کا جائزہ لیا جائے گا۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد رپورٹ مارچ 2019 میں جاری کی جائے گی۔
پائلٹ سو گیا، طیارہ منزل سے 50 کلومیٹر آگے نکل گیا
Nov 28, 2018