وزارت مواصلات کی 202 گاڑیاں نیلام، 46 کروڑ ریکوری، چائے پانی بند کردیا: مراد سعید

کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی+ صباح نیوز) وزیر مملکت مواصلات مراد سعید نے 100 دن کی کارکردگی پیش کردی۔ مراد سعید نے کہا ہے کہ وزارت مواصلات میں 46 کروڑ کی ریکوری کی، چائے پانی بند کردیا، 202 گاڑیاں نیلام کیں۔ وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ سکول صبح، دوپہر کی شفٹ کیلئے استعمال ہوں گے۔ سمارٹ سکول بنا کر اساتذہ کی کمی پوری کریں گے۔ ملک بھر میں سمارٹ کلاس رومز بنائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت کرپشن کا خاتمہ کریں گے، پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔ این ایچ اے کو کرپشن سے پاک ادارہ بنانے کیلئے 6 شاہراتی منصوبوں میں 73 ارب 2 کروڑ روپے کی زائد ادائیگیوں کے خصوصی آڈٹ کرائے گئے۔ ریونیو میں 3 ارب 72 کروڑ کا اضافہ کیا گیا، قبضہ مافیا سے ایک ارب 59 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی 2 ہزار 214 کنال محکمہ کی اراضی واگزار کرائی گئی۔ منگل کو این ایچ اے ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ کرپشن کے خاتمہ اور شفاف پاکستان کیلئے ای ٹینڈرنگ، ای بلنگ کا نظام متعارف کراتے ہوئے۔ موبائل ایپلی کیشن کا اجراء کیا گیا۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے قومی تعلیمی پالیسی فریم ورک جاری کردیا۔ تقریب سے خطاب کرتے کہا دو کروڑ سے زائد بچوں کا سکولوں سے باہر ہونا لمحہ فکریہ ہے تمام بچوں کے سکولوں میں داخلوں کے لئے کام شروع کردیا ہے اسلام آباد کو آئیڈیل بنا کر اس کام کو تمام صوبوں تک پہنچایا جائے گا، کہا یکساں نصاب، معیاری تعلیم اور سکل ایجوکیشن ہماری ترجیحات میں شامل ہیں, وزیراعظم کی ہدایت پر بنائی گئی ٹاسک فورس نے اپنی سفارشات دے دی ہیں تعلیمی رضاکار پروگرام لانچ کرنے لگے ہیں جس کے تحت رضاکارانہ طور پر اساتذہ بچوں کو تعلیم فراہم کریں گے سکولوں سے باہر بچوں کے داخلوں کی مہم کا آغاز کرتے ہوئے اسلام آباد کے 6 طلبا کے داخلے بھی کئے جنہیں کتابیں اور یونیفارم بھی فراہم کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن