اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ بائیس کے وفاقی سیکرٹری تجارت محمدیونس ڈھاگہ کو سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے چیرمین کا اضافی چارج دے دیاہے ،پنجاب میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ انیس کی افسر نورین بشیر کو سیکشن ٹین کے تحت جائنٹ سیکرٹری وزارت دفاع لگادیاہے،پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ اٹھارہ کے پاکستان ایگری کلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن میں تعینات افسر محمد سلیم افضال کی خدمات حکومت پنجاب کے سپرد کردی ہیں اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈاٹھارہ کی سیکشن افسر موسمیاتی تبدیلی مریم ممتاز بٹ کی خدمات نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے سپرد کرد ی ہیں اور اس سلسلے میں منگل کو باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردئیے۔ دریں اثناء وزارت پوسٹل سروسز میںپوسٹل گروپ گریڈ سترہ اور اٹھارہ کے تیرہ افسروں کو تبدیل کردیاگیاہے۔منگل کوجاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق توقیر احمد خان کو اے ڈی ڈی جی اسلام آباد،حریم عائشہ کو پی پی او اسلام آباد،محمد فیاض گل کنٹرولر فارن پوسٹ لاہور،ندا انعم پوسٹل ریجن ایبٹ آباد،شوکت علی سکھر ریجن،قرۃ العین عمر شاہ لاہور ریجن،مہر النساء خالد پشاور ریجن،محمد اشرف پرنسپل پی ٹی سی کراچی،عمر بشیر باجوہ حیدرآباد ریجن،اسد عزیز مظفر آباد،غلام قادر سی پی ایم کراچی جبکہ گریڈ سترہ کے افسروں میں مریم کو پی پی او اسلام آباد اور عزیز علی جہانگیر کو ڈی ایس پی ایس جامشوروبھیج دیاگیاہے۔