کابل (نیٹ نیوز) گلوبل پارٹنر شپ فار ایجوکیشن نے افغانستان کیلئے 100 ملین ڈالر کی گرانٹ منظور کر لی ہے۔ بیان کے مطابق عالمی تنظیم نے جنگ سے متاثر ممالک میں تعلیم کے فروغ کے لئے امدادی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ بنیادی تعلیم کے فروغ کے لئے افغانستان 5 برس میں 100 ملین ڈالر حاصل کرے گا۔ فنڈز سے افغانستان میں مزید نئے سکول قائم کئے جائیں گے۔ زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں داخل کیا جائے گا۔گلوبل پارٹنر شپ فار ایجوکیشن نے افغانستان کیلئے 100 ملین ڈالر کی گرانٹ منظور کر لی ۔