پی او ایف نے دشمن آبدوزوں کو سمندر کی گہرائی میں تباہ کرنے کا نیا ہتھیار تیار کر لیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان آرڈننس فیکٹریز نے دشمن آبدوزوں کو سمندر کی گہرائی میں تباہ کرنے کا نیا ہتھیار تیار کر لیا ہے۔ ’’ڈیپتھ چارج، مارک ٹو، ایم او ڈی تھری‘‘ نامی یہ ہتھیار فضا سے سب میرین کو نشانہ بنانے کے لیے داغا جاتا ہے جو سمندر میں ستر فٹ کی گہرائی پر پھٹتا ہے اور کسی اجنبی سب میرین کو نشانہ بنانے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔ پی او ایف کے پریس ریلیز میں صدر مملکت عارف علوی نے گزشتہ روز کراچی میں جاری دفاعی نمائش’’آئنڈیاز‘‘ میں پی او ایف کے سٹال پر اس ہتھیار کی نمائش کا افتتاح کیا۔ اس آبدوزشکن ہتھیار کی لمبائی 97سینٹی میٹر ہے اور فائرنگ کی گہرائی 70فٹ ہے۔ اس کے چارج کا وزن 135کلو گرام ہے۔

ای پیپر دی نیشن