اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس مینجمنٹ پلان کی منظوری دیتے ہوئے موسم سرما میں گیس کی لوڈشیڈنگ کم سے کم کرنے کا فیصلہ کرلیا، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے اسلامی بانڈ کے اجر ا اور پاور پاک مینجمنٹ کمپنی کے قیام کی منظوری دیدی جس کیلئے 38 ارب روپے قرض کی منظوری دی گئی۔ منگل کو وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گیس لوڈمینجمنٹ پلان کی منظوری دیتے ہوئے سردیوں میں گیس لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ آر ایل این جی کے ذریعے گیس کی کمی کو پورا کیا جائے گا، ای سی سی نے گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے اسلامی بانڈز کے اجرا کی بھی منظوری دیدی۔ اجلاس میں پاور پاک مینجمنٹ کمپنی کے قیام کی منظوری دی گئی۔ حکومت پاکستان پاور پاک مینجمنٹ کمپنی کی گارنٹی دے گی۔ تنوروں کیلئے گیس ریٹ میں کمی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...