لاہور ( این این آئی) ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اکائونٹس سے 50 کروڑسے زائد رقم حکومت پنجاب کو منتقل کر دی ۔ سپریم کورٹ نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسحاق ڈارکی جائیداد ضبط کا حکم دیا تھا، احکامات کی روشنی میں ڈی سی لاہورنے حکومت پنجاب کی جانب سے بینکوں کومراسلے جاری کئے، جس پربینکوں نے سی آرڈی سی (7) 88 سیکشن کے تحت ڈی سی کو 50کروڑ سے زائد رقم بھجوائی۔ ضلعی انتظامیہ نے یہ رقم 3 پے آڈرزکے ذریعے حکومت پنجاب کو منتقل کی ہے۔