مکہ مکرمہ(انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے ٹھہرے ہوئے پاکستانی عمرہ زائرین کے ہوٹل میں آگ لگ گئی۔ 180 پاکستانی عمرہ زائرین قیام پذیر تھے جنہیں بحفاظت دوسرے ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ہوٹل کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہوٹل میںآگ چوتھی منزل کے ایک کمرے میں گیزر پھٹنے سے لگی، واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔