اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تیس سال پرانے پاکستان اور آج کے پاکستان میں بہت فرق آگیا ہے،ہر کسی کو انفرادی طور پر ملک کی ثقافت کو سوچنا پڑے گا،آرٹ کے طلبہ نئی تخلیق کے بارے میں سوچیں ۔ انٹرنیشنل آرٹ کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہاکہ ہماری ثقافت، آرٹ ہماری پہچان ہے۔ انہوںنے کہاکہ تیس سال پرانے پاکستان اور آج کے پاکستان میں بہت فرق آگیا ہے۔آج کے دور میں تو زبان میں بھی تبدیلی آگئی ہے،ہر کسی کو انفرادی طور پر ملک کی ثقافت کو سوچنا پڑے گا۔آرٹ کے طلبہ کو ایک نئی تخلیق کے بارے میں سوچنا پڑے گا۔ انہوںنے کہا ہماری نوجوان نسل ہمارا اثاثہ ہے ،ہمیں مل کر پاکستان کے لئے کام کرنا ہو گا۔
تیس سال پرانے اور آج کے پاکستان میں بہت فرق آ گیا: شفقت محمود
Nov 28, 2019