حکمران 14ماہ میں آئی جی اور چیف سیکرٹری تعینات نہیں کرسکے:حسن مرتضیٰ

Nov 28, 2019

لاہور(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ چودہ ما ہ میں حکومت پنجاب چیف سیکرٹری اور آئی جی تعینات کرنے کا فیصلہ نہیں کرسکی ہے۔روزانہ اعلی افسران کے تبادلوں کی خبریں گشت کرتی ہیں۔پنجاب میں افسران اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہونے کے بجائے تبادلوں کے معاملات میں الجھ گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ کی غفلت کی وجہ سے پنجاب میں سنگین بحران جنم لے چکاہے۔پنجاب میں انتظامی امور سخت متاثر ہیں، جس وجہ سے عوام کے جائز کام بھی نہیں ہورہے۔عوام سخت پریشان ہیں اور اس حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں