لاہور (کلچرل رپورٹر)عوام کو معیاری تفریح اور معاشرے کے مسائل کو مثبت انداز میں اجاگر کرنے کے لئے جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے،اس ضمن میں نہ صرف فیملی تھیٹر کی تجدید نو کی گئی ہے بلکہ اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے،الحمرا کے باقاعدہ سلسلوں جن میں ’’ الحمرا ان ویل ‘‘، ’’کچھ یادیں ،کچھ باتیں ‘‘ و دیگر پروگرام شامل ہیں،کی کامیابی کے بعد آج کے نوجوان درخشاں ستاروں کے ساتھ پندرہ روزہ نشست ’’ ہیروز آف ٹو مارو‘‘ شرو ع کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن بورڈ آف گورنرز لاہور آرٹس کونسل الحمرا منیزہ ہاشمی نے محکمانہ کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ الحمرا میں سنجیدہ اور فیملی تھیٹر کے فروغ کے لئے دیگر ثقافتی تنظیموں کے تعاون سے خصوصی کھیل پیش کئے جائیں،الحمرا میں پیش کئے جانے والے پروگرامز میں عوام الناس کو زیا دہ سے زیادہ شریک کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے کہا کہ الحمرا آرٹ میوزیم میں رکھی گئی نادر ، نایاب اور قیمتی پینٹنگ پر مبنی کتابچہ((Catalogشائع کیا جا رہا ہے
عوام کو معیاری تفریح فراہمی کیلئے جدید پالیسی بنائی ہے:منیزہ ہاشمی
Nov 28, 2019