فیروزوالہ+ مریدکے+ شیخوپورہ (نامہ نگاران + نمائندہ خصوصی) جی ٹی روڈ کی آبادی پیپلز کالونی (فیروزوالہ )میں آوارہ کتے نے چوتھی جماعت کے طالبعلم کو کاٹ ڈالا جس کے باعث وہ جاں بحق ہو گیا متوفی والدین کا اکلوتا بیٹا تھا بتایا گیا ہے کہ علم دین روڈ پیپلز کالونی کا رہائشی جیولر اشفاق احمد کا دس سالہ بیٹا طالبعلم علی احمد پنے ماموں کے ہاں یوسف پارک ملنے گیا ہوا تھا کہ راستے میں اسے آوارہ کتے نے کاٹ ڈالا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا۔ طالبعلم کی ہلاکت پر اہلخانہ اور رشتہ دار دھاڑیں ما ر کر روتے رہے ۔مریدکے سے نامہ نگار کے مطابق شہر میںآوارہ کتوں کی بھر ما ر کتوں کے کاٹنے سے تین کم سن بچے شد ید زخمی بچوں کو چھڑ وانے والا شخص بھی شد ید زخمی ہو گیا ۔ بتا یا گیا ہے کہ مر ید کے کی نو ا ہی آ با دی تاراں والا بازار میں آ وار ہ کتوں نے با ہر گلی میں کھیلتے ہو ئے تین کم سن بچوں چار سالہ فجر پا نچ سالہ نبیل اور چھ سالہ سو یر ہ کو شد ید زخمی کر دیا ۔ بچوں کی چیخ و پکار سن کر قر یب سے گز رنے والے نو جوان عر فا ن نے بچوں کو کتوں کے چنگل سے چھڑ وانے کی کو شش کی تو کتوں نے اُس پر بھی حملہ کر کے اُس کو شد ید زخمی کر دیا ۔ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے میں داخل کروا دیا گیا ۔ جہاں مبینہ طور پر کتے کے کاٹنے کی ویسین دستیاب نہ ہو نے کے با عث زخمی بچے ویکسین لگنے سے محروم رہ گئے۔ آوارہ کتوں کی بھر مار قلعہ مسیتا حدو کے نہر پل کینال پا رک گلی نمبر11اور جناح آئیڈیل سکول کے قریب زیا دہ ہو تی ہے ۔ جہاں سے گز رنے والے لو گوں اور بچے بھی خو ف میں مبتلا رہتے ہیں ۔ عوا می سماجی حلقوں نے انتظامیہ سے شہریوں کو آوارہ اور باولے کتوں سے بچا نے کے لیے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔