توسیع وزیراعظم کی صوابدید، حکومت کے نالائق لوگوں نے معاملہ الجھایا: رحمن ملک

Nov 28, 2019

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع وزیراعظم کی صوابدید ہے۔ حکومت کے کچھ نالائق لوگوں نے توسیع کا معاملہ الجھا دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ردعمل میں کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دور حکومت میں ہم نے حالات کے پیش نظر آرمی چیف کو توسیع دی۔ انہوں نے کہا کہ بارڈر پر صورتحال اور بیرونی خطرات کے پیش نظر موجودہ بحرانی کیفیت کا حل ناگزیر ہے اور موجودہ صورتحال میں ملک کسی اندرونی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

مزیدخبریں