مقبوضہ کشمیر: گرینڈ دھماکے، 2 افراد شہید، بھارتی فوج’’ریپ‘‘ کو بطور ہتھیار استعمال کررہی ہے: ہیومن رائٹس واچ

سرینگر(صباح نیوز+ این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا لاک ڈائون 115 ویں روز میں داخل ہو گیا، جبکہ 2 گرینیڈ دھماکوں میں 2 افراد شہیدہو گئے۔گزشتہ روز اننت ناگ اور سری نگر میں 2 گرینیڈ دھماکے کیے گئے، جن میں 2 افراد شہیداور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ایک گرینیڈ دھماکا سری نگر یونیورسٹی کے دروازے پر جبکہ دوسرا دھماکہ اننت ناگ میں ایک تقریب کے دوران کیا گیا۔دوسری جانب مقبوضہ وادی میں لاک ڈائون کو 115 روز ہوگئے ہیں اور یہاں دفعہ 144 نافذ ہے۔ انٹرنیٹ اور دیگر پابندیاں بھی برقرار ہیں۔تیزی سے بڑھتی ہوئی سردی کے باعث کشمیریوں کی پریشانی میں بھی مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ بھارتی تحقیقاتی ادارے ’’انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ‘‘ نے معروف کشمیری تاجر ظہور احمد وٹالی کی چھ کروڑ روپے مالیت کی قطعہ اراضی قبضے میں لے لی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ظہور احمد وٹالی کی یہ اراضی ضلع بڈگام کے دو دیہات میں موجود ہے۔ امریکی شہر نیویارک میں تعینات بھارتی قونصل جنرل سندیپ چکراورتی نے اعتراف کیا ہے کہ نریندر مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ہندوئوں کی آبادکاری کو یقینی بنانے کیلئے اسرائیل طرز کا ماڈل اپنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل فلسطینی علاقوں میں اپنے لوگوں کو آباد کر سکتا ہے تو ہم بھی اس کی پیروی کرتے ہوئے کشمیر میں ہندوئوں کو بسا سکتے ہیں۔ امریکہ کی انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے تصدیق کر دی ہے کہ بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں کشمیری شہریوں سے انتقام لینے لینے کیلئے عصمت دری کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایچ آر ڈبلیو نے انسداد تشدد خواتین کے عالمی دن کے موقع پر شروع ہونے والی 16 دن پر مشتمل مہم کے آغاز پر بھارتی فورسز کے کردار کو بے نقاب کیا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ کشمیری خواتین کو ریپ کا نشانہ بنانے والے بیشتر بھارتی فورسز کے اہلکاروں کے خلاف کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...