پاکستان نے بھارت پرزوردیاہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر پراپنا فوجی قبضہ ختم کرے، عالمی برادری کو متنازعہ علاقے تک رسائی فراہم کرے اور کشمیریوں کو اپنے مستقبل کافیصلہ کرنے کا حق دے۔The Houston Chronicle میں شائع کئے گئے ایک مضمون میں امریکہ میں پاکستان کے سفیراسدمجیدخان نے کہاکہ بھارت کوخطے میںا من وسلامتی کے بہترین مفاد میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ کرتارپور راہداری کھولنے کے پاکستان کے اقدام سے عالمی برادری کو یہ واضح پیغام ملاہے کہ پاکستان امن، ضبط وتحمل اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے پُرعزم ہے۔مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے متعلق بھارتی حکومت کے پانچ اگست کے یکطرفہ اورغیرقانونی اقدام کے حوالے سے پاکستانی سفیرنے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ سوروز سے زائد عرصے سے نافذکرفیواوردیگرپابندیوں سے پاکستان کے کرتارپور راہداری کھولنے کے خیرسگالی پر مبنی اقدام اوربھارت کی جانب سے مسلمانوں اوردیگر اقلیتوں پرمظالم کے درمیان فرق بے نقاب ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات، پاکستان کے ساتھ اس کاجنگی جنون اور بڑھتا ہوا جارحانہ رویہ خطے میںا من وسلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے۔
پاکستان کابھارت پر مقبوضہ کشمیر پراپنا فوجی قبضہ ختم کرنے پر زور
Nov 28, 2019 | 09:56