اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے کہاہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی آبادکاری کی سرگرمیوں کاکوئی قانونی جوازنہیں۔
فلسطینی عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر جو کل (جمعہ) منایاجائے گا، اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ اسرائیلی آبادکاری کی سرگرمیاں بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہاکہ غیرقانونی آبادکاری میں تیزی، فلسطینیوں کے گھروں کا انہدام اورغزہ میں مشکلات کاخاتمہ کرناہوگا۔